انیویارک (عظیم ایم میاں )امریکا کے عالمی شہرت یافتہ انسانی حقوق اور اقلیتوں کے لئے مساویانہ حقوق کے علمبردار ریور ینڈ جیسی جیکسن کیلئے پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے جیسی جیکسن کی خدمات کے اعتراف میں اعلامیہ جاری کرنے پر امریکہ کی پاکستانی کمیونٹی میں ایک خوشگوار رد عمل کاا ظہار کیا جارہا ہے ۔قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اعلامیہ جاری کیا ‘ پاکستانی ‘ امریکن بزنس مین طاہر جاوید نے اعلامیہ پڑ ھکر سنایا ،تفصیلات کے مطابق امریکی تاریخ میں سیاہ فام امریکیوں کیلئے مساویانہ حقوق کیلئے تاریخ ساز تحریک کے قائد ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کی تحریک سے نوجوانی سے وابستہ اور بعد ازاں امریکی سینٹر اور امریکی صدارت کیلئے انتخابی امیدوار جیسی جیکسن کے صاحبزادے کانگریس مین جونا تھن جیکسن پاکستان کا دورہ کرنے والے تین اراکین کانگریس کا حصہ ہیں ۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے جونا تھن جیکسن کے دورہ پاکستان کے موقع پر اُن کے والد جیسی جیکسن کی انسانی حقوق اور قانونی مساویانہ حقوق کی جدوجہد اور خدمات کے اعتراف میں یہ تعریفی اعلانیہ جاری کیا جسے ریاست ٹیکساس کے پاکستانی ‘ امریکن بزنس مین طاہر جاوید نے اسپیکر ایاز صادق اور کانگریس مین جونا تھن جیکسن کی موجودگی میں پڑ ھکر سنایا اور جیسی جیکسن کے صاحبزادے رکن کانگریس جونا تھن جیکسن کو پیش کیا۔