سپریم کورٹ نے 9 مئی کے کیسز میں شہریار آفریدی کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
9 مئی کے مقدمات میں شہریار آفریدی کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب علی رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔
علی رضا گیلانی نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کو کوئی آرڈر جاری نہیں ہوا، ہائی کورٹ کے انتظامی ججز کی ہدایات انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کو مل رہی ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم جمعے تک تحریری فیصلہ جاری کریں گے۔