• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں قوم پرستی کی سیاست دفن ہوچکی‘ علی مددجتک

کوئٹہ(این این آئی )پیپلز پارٹی کےرکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں آئے بغیر عوامی خدمت جاری رکھے گی بلوچستان میں نفر ت اور جھوٹ کی سیاست کا باب ختم ہوچکا ہےسابق وزیر نے کہاکہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان حکومت بہترین کام کر رہی ہے وزیراعلیٰ نڈر اور زیرک رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ مثبت تنقید اور احتجاج کا خیر مقدم کیا ہے حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ احتجاج سب کا آئینی حق ہے مگر اس کی آڑ میں نفرت، اشتعال انگیزی ،سرکاری املاک، عوام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی بلوچستان میں قوم پرستی کی سیاست دفن ہوچکی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید