پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور نے بتایا ہے کہ طلاق کے بعد والدین کی حمایت نے زندگی میں آگے بڑھنے کی ہمت دی۔
دانیہ انور نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی طلاق کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے پہلی شادی اپنی پسند سے کی تھی لیکن پھر بھی جب میں نے طلاق کا فیصلہ کیا تو والدین نے مجھ سے کوئی سوال نہیں کیا اور نہ ہی دوسری شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
اداکارہ نے بتایا کہ والدہ نے طلاق کے بعد میرا بہت ساتھ دیا اور مجھے زندگی میں آگے بڑھنے کا کہتی رہیں اور مجھ پر دوسری شادی کا دباؤ بالکل نہیں ڈالا۔
اُنہوں نے کہا کہ والدہ نے طلاق کے بعد مجھ سے کہا کہ تم زندگی میں آگے جو بھی کرنا چاہتی ہو آرام سے کرو اور اپنی زندگی سکون سے گزارو۔
دانیہ انور نے بتایا کہ طلاق کے بعد میری بیٹی میری طاقت بنی۔
واضح رہے کہ دانیہ انور مشہور پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے 2016ء میں جیو انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ہیر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔