• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کے پرانے ڈرامے کی ویڈیو دیکھ کر مداح حیران کیوں ہوئے؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

آج کل مہوش حیات جیو ٹی وی کے مشہور ڈرامے ’ڈائن‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اسی دوران اداکارہ کے ایک پرانے ڈرامہ سیریل ’درد اور محبت‘ کا ایک ویڈیو  کلپ سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہوگیا جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

مہوش حیات اس وائرل ویڈیو کلپ میں بغیر کسی کاسمیٹک سرجری کے بہت ہی مختلف نظر آ رہی ہیں۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

سوشل میڈیا صارفین اس وائرل ویڈیو کلپ پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اس وائرل ویڈیو کلپ پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس پرانی ویڈیو نے ثابت کر دیا کہ اداکارہ نے سرجری کروائی ہے۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

ایک صارف نے دلچسپ انداز میں لکھا کہ یہ اصلی مہوش حیات ہیں اور اب جو مارکیٹ میں نظر آ رہی ہیں وہ ان کی کاپی ہیں۔ 

ایک صارف نے اداکارہ کی قدرتی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ مہوش حیات کو میک اَپ کی ضرورت نہیں تھی۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

ایک اور صارف نے لکھا کہ مہوش حیات چہرے پر بوٹوکس کروانے اور فلرز لگوانے سے پہلے ایسی نظر آتی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید