• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن سمیت اہم عہدوں کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہے: عمر ایوب

عمر ایوب— فائل فوٹو
عمر ایوب— فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپویشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سمیت اہم عہدوں کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور ارکان 3 ماہ سے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ عدالت کے 3 رکنی بینچ کے حکم پر بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ روز 2 ناکوں پر ہمیں روکا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید