• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں تعلیمی ادارے دلچسپی لے رہے ہیں، پی سی بی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جاری ہے۔پی سی بی کے مطابق ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی گہری دلچسپی لی ہے۔ابتک ملک بھر کے394 تعلیمی ادارے اس پروگرام میں خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں جن میں 250 اسکولز اور 144 کالجز شامل ہیں۔رجسٹریشن کا عمل 10 اپریل کو شروع ہوا تھا۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنزعبداللہ خرم نیازی کے مطابق اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بنیادی مقصد سکولوں اور کالجوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے تعلیمی اداروں کی دلچسپی اور توجہ خوش آئند ہے اور یہ کرکٹ کے روشن مستقبل کے بارے میں سنجیدگی ظاہر کرتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو منظم کرنے اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے پرعزم ہے۔