• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بھرمیں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینٹر انعام الحق نے کہا ہے بلوچستان بھر میں پولیو کی سات روزہ مہم آج سے شروع ہو گی مہم کے دوران26لاکھ60ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی زندگی سے نہ کھیلیں پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیوکے قطرے ضرور پلائیں اور حفاظتی ٹیکہ جات بھی ضرور لگوائیںمہم کے دوران11 ہزار610کے قریب ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں 9ہزار128 موبائل ٹیمیں،976 فکسڈ سائٹ او ر586ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔
کوئٹہ سے مزید