• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرکی حدکا معاملہ‘سندھ حکومت کی تبدیلی سے لاکھوں بیروزگارنوجوان متاثر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ میں حکومت کی تبدیلی سے ایسے لاکھوں بیروزگارافرادمتاثر  ہوئے ہیں  جن کی عمریں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد سے تجاوز کر چکی ہیں کیونکہ عمر کی زیادہ سے زیادہ حد میں 15 سال کی رعایت کے لیے جو سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کی گئی تھی اس پر سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ دستخط نہیں کر سکے تھے ۔ واضح رہے کہ سندھ میں سر کا ر ی ملاز مت کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 28 سال ہے‘2 سال پہلے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے اس میں 15 سال کی رعایت کی اجازت دے دی تھی‘ اس ضمن میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی میعاد 30 جون 2016 کو ختم ہو گئی تھی ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر چیف سیکرٹری سندھ نے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد میں 15 سال کی رعایت کے لیے نئی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی تھی لیکن اس سمری پر دستخط نہیں ہو سکے‘سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں مختلف اسامیوں کے لیے اخبارات میں اشتہارات دیئے جا رہے ہیں اور امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جا رہی ہیں لیکن عمر کی زیادہ سے زیادہ حد میں رعایت کا نیا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں بے روزگار نوجوان ایسے ہیں ، جن کی عمریں 28 سال سے زیادہ ہو چکی ہیں اور ان کی درخواستیں وصول نہیں کی جا رہی ہیں‘ جب تک نئے وزیر اعلیٰ اس سمری پر دستخط کرتے ہیں ، کئی محکموں میں خالی اسامیوں میں طلب کردہ درخواستوں کی آخری تاریخ ختم ہو جائے گی اور بہت سے امیدوار ان مواقع سے محروم ہو جائیں گے ۔ 
تازہ ترین