ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ کے دوران سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں سٹیڈیم کا وزٹ کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان زونیر خان ،ایس پی سٹی مہر سعید سیال، ڈی ایس پی مخدوم رشید راؤ طارق پرویز، ڈی ایس پی جلالپور پیروالا میاں رؤف اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے سی پی او کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ روٹس اوراسٹیڈیم کے گردونواح میں جے ٹی ٹی اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔