وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے۔
وزیرِ اعظم ترک صدر طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے پہلے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔