• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے: خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے، بھارتی اقدامات غیر دانشمندانہ ہیں۔

ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں واضح لکھا ہے کہ کوئی فریق یکطرفہ طور پر معاہدہ منسوخ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی طویل عرصے سے کوشش تھی کہ سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کر دے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو چھیڑ کر بھارت نے خطےمیں کشیدگی کو ہوا دی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز مسلسل ریاستی دہشت گردی میں مصروف ہیں، ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام لازم ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید