• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ کا شکر ہے بھارتی غرور خاک میں مل گیا: حافظ نعیم الرحمٰن

تصویر بشکریہ حافظ نعیم الرحمان فیس بک اکاؤنٹ
تصویر بشکریہ حافظ نعیم الرحمان فیس بک اکاؤنٹ

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر عباس پور میں یومِ تشکر کی تقریب میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

ادھر راولاکوٹ میں تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کشمیر ایک جسم کی مانند ہیں، جنہیں کوئی جدا نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اگر سمجھتا ہے کہ امریکا کشمیر کا مسئلہ حل کرے گا تو یہ اس کی بھول ہے، اگر بھارت نے اب کوئی جارحیت کی تو پورا کشمیر آزاد کروا لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید