پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف ریلی نکالنے پر لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 2 روز قبل لاہور میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شیخ امتیاز، اعظم نیازی و دیگر 50 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریلی نکالنے کے دوران ملزمان نے ٹائر جلائے، روڈ بلاک کیا اور خوف و ہراس بھی پھیلایا۔