امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی میں اس وقت شدید آبی بحران ہے۔
جماعتِ اسلامی کے نیپا ہائیڈرینٹ کے باہر مظاہرے سے خطاب میں منعم ظفر نے کہا کہ پی پی شہریوں کو ان کا حق دینے کے لیے تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلشنِ اقبال، پی ای سی ایچ ایس، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں پانی نہیں ہے۔