• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش اور عالمی بینک کا ملازمت اور تجارت بڑھانے کیلئے 850 ملین ڈالر کا معاہدہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بنگلادیش اور عالمی بینک کے درمیان ملازمتوں اور تجارت کو بڑھانے کے 850 ملین ڈالر مالیت کا معاہدہ ہوا ہے۔ 

ڈھاکا سے خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش نے عالمی بینک کے ساتھ 850 ملین ڈالر مالیت کے دو معاہدے کیے۔ معاہدے کے تحت 650 ملین ڈالر میرین انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی سپورٹ کے لیے ہوں گے۔ 

میرین انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ چٹاگانگ میں بندر گاہ کی توسیع اور جدید بنانے کا منصوبہ ہے۔ 

 خبر ایجنسی کے مطابق 200 ملین ڈالر کا منصوبہ سماجی تحفظ کے منصوبے کے لیے استعمال ہوں گے، سماجی تحفظ منصوبے کے ذریعے 45 لاکھ لوگوں کو نقد اور روزگار فراہم کیا جائے گا۔ 

 خبر ایجنسی کے مطابق منصوبوں کے لیے فنانسنگ عالمی بینک کی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن فراہم کرے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید