• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا پر امریکی قبضے کی پیشگوئی ویب سیریز میں پہلے ہی کردی گئی تھی


ویب سیریز Jack Ryan کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔فوٹو: ایکس
ویب سیریز Jack Ryan کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔فوٹو: ایکس 

وینزویلا پر امریکی قبضے کی پیشگوئی 6 سال پہلے امریکی ویب سیریز میں کردی گئی تھی۔

 حیران کن طور پر ویب سیریز میں 6 سال پہلے بتائی گئی صورتحال ہو بہو درست ثابت ہوئی، ویب سیریز Jack Ryan کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

کلپ میں زور دیا گیا کہ اصل خطرہ امریکا سے دور واقع ممالک نہیں، بلکہ اپنے خطے کے ملک بھی ہیں، اسی کلپ کے منظر میں وینزویلا کے وسیع تیل اور معدنی وسائل، شدید انسانی بحران اور اسے ایک ’’ناکام ریاست‘‘ بھی قرار دیا گیا ہے۔

یہ کلپ ایسے وقت میں دوبارہ زیرِ بحث آیا ہے جب 3 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں فوجی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کو اٹھا لیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو موجودہ حالات سے جوڑتے ہوئے ’’پیشگوئی‘‘ کہنا شروع کر دیا۔

یاد رہے کہ ماضی میں امریکی کارٹون دی سمپسنز بھی ایسی ہی مبینہ پیشگوئیوں کے باعث زیرِ بحث رہ چکا ہے۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ایک فوجی کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا، جس کے بعد انہیں نیو یارک کی جیل میں قید رکھا گیا ہے، ان پر منشیات اور دہشتگردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جارہا ہے اور آج انہیں امریکی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے معاملات خود چلانے، تیل کے ذخائر قبضے میں لینے اور امریکی تیل کمپنیوں کو وینزویلا بھیجنے کا اعلان کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید