• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ ٹو کرکٹ: جے ڈی ڈبلیو کی 245 رنز کی برتری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں جے ڈی ڈبلیو کی ٹیم جے جے کنسلٹنسی کے خلاف پہلی اننگز میں 466 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح جے ڈی ڈبلیو کو پہلی اننگز میں 245 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔ جے جے کنسلٹنسی نے کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 40 رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد میں میچ کے دوسرے دن علی عمران اور ہمایوں الطاف نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 308 رنز کا اضافہ کیا۔ علی عمران 151 اورہمایوں الطاف 156 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سدیس نے50 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید