کرم ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اسلحہ جمع کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
کرم ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے۔
پہلے مرحلے میں بنکرز گرانے کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔
قبائلی رہنما حاجی عبدا لمنان نے بتایا ہے کہ لوئر کرم کے عمائدین نے اسلحہ جمع کرا دیا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ جمع کرائے گئے اسلحے میں مارٹر گولے، مشین گنیں بھی شامل ہیں۔