• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمٰن—فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمٰن—فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، قوموں کی تباہی اور معیشت کی بربادی ان جنگوں سے ہوئی۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے ایشو کی وجہ سے کشیدگی ہے، کشمیر اور غزہ کی صورتِ حال ایک جیسی ہو گئی ہے۔

سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے، سب اُمید کر رہے ہیں کہ اقوامِ متحدہ اس معاملے پر مداخلت کرے، سب ایک دوسرے کی حقیقت کو تسلیم کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی غریب ہے تو ضروری نہیں وہ امیر نہ ہو سکے، ہمارے سامنے کئی ممالک کی مثالیں ہیں، اقوامِ متحدہ کو اپنا کردارادا کرنے کی ضرورت ہے، برابری کی بنیاد پر ممالک ایک دوسرے کو تسلیم نہ کریں تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

پی پی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی نے مسلسل نقصان پہنچایا ہے، ماحولیات کے معاملات آج دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں، ہم نے سیلابی صورتِ حال کا سامنا کیا جو موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ تھی۔

شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں درجۂ حرارت بڑھ رہا ہے، میرا خیال ہے 53 ڈگری سینٹی گریڈ یہاں مختلف شہروں میں ریکارڈ کیا جانے لگا ہے، کلائمٹ فنانس انفرااسٹرکچر پر سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید