• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک کے بیشر علاقوں میں شدید گرمی نے لوگوں کو گھروں میں محدود کر دیا ہے۔

  شدید گرمی کی وجہ سے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے کارخانوں کے مالکان نے برف کی قیمتیں بڑھا دیں۔

 جھلسا دینے والی گرمی میں پیاس بجھانے کے لیے شہری روایتی مشروبات سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

شدید گرمی کے باعث کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے سبب شہری شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم خیبرپختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

آج سے یکم مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 جبکہ 27 سے 30 اپریل کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید