• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خواب کی کوئی تعبیر نہیں، انوارالحق کاکڑ

سابق نگراں وزیراعظم، سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خواب کی کوئی تعبیر نہیں، پاکستان کی کشمیر پر پوزیشن اصولی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں جنگی اور ہیجانی کیفیت چل رہی ہے، بھارت کے ارادے نیک نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی بےہودگی جس کا الزام پر لگ رہا ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں، کشمیر کو پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہیے۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کی پوزیشن کشمیر پر اصولی ہے، پاکستان کی ترقی روز اول سے بھارت سے برداشت نہیں ہو رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبوں میں دہشت گردی کے جو حالات تھے اس سے لگتا ہے بھارت نے کچھ سوچا ہوا ہے، یہ بھارت کا خواب ہے جس کی کوئی تعبیر نہیں ہے۔

سابق نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بنگلادیش میں بھارت کو شدید ناکامی ہوئی ہے، پاکستان کی ریاست دوسروں کے معاملات میں بولنے کی عادت نہیں رکھتی، ہمسائے کے طور پر ہم خوش ہیں کہ کوئی ترقی کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید