• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا متوقع دورہ سعودی عرب، اقتصادی شراکت داری کیلئے واشنگٹن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

ریاض (شاہدنعیم) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورہ سعودی عرب کی تیاریوں کے سلسلے میں اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی کوششوں کے تحت سعودی، امریکی بزنس کونسل نے واشنگٹن میں ایک اعلیٰ سطح نیٹ ورکنگ اور سرمایہ کاری اجلاس کا انعقاد کیا ہے۔اجلاس کو وسیع پیمانے پر نمائندگی حاصل ہوئی ہے جس میں 50 سے زائد امریکی کمپنیوں اور 10 سعودی وزارتوں نے حصہ لیا۔شرکاء نے دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور دوطرفہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید