کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پاکستانی اور بھارتی مظاہرین ایک دوسرے کے سامنے آگئے ، بھارتی انتہا پسند مظاہرین نے لندن میں پاکستان ہائی کمشن کی طرف سے جانے کی کوشش کی۔ لندن پولیس نے بھارتی انتہا پسند مظاہرین کو روک لیا اور ہنگامہ آرائی کرنے پر دو مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔ انہوں نے پاکستان کے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ وہ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ پاکستانیوں نے چائے کا سٹال لگا کر بھارتی مظاہرین کو بھارت کی فضائیہ کے افسر ابھی نندن کی یاد تازہ کرا دی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ملی نغموں اور قومی ترانوں کی گونج سے بھرپور ملی یگانگت کا مظاہرہ کیا گیا۔