• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا نے پاکستانیوں کے لیے 14 کیٹگریز کے ویزے ایشو کرنا بند کر دیئے

کراچی (اسد ابن حسن) انڈیا نے پہلگام دہشت گردی واقعے کے بعد نام نہاد طور پر پاکستان کے مبینہ ملوث ہونے کے واقعے پر جھوٹے الزامات لگانے کے بعد اس تناظر میں پاکستانیوں کے 14 کیٹگریز کے ویزے جاری کرنا بند کر دیے ہیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز اف انڈیا کے مطابق بھارت نے طویل مدتی ویزا، سفارتی ویزے اور سرکاری ویزوں پر بھی نظر ثانی کرنا شروع کر دی ہے۔ پاکستانیوں کے سارک ویزے اور میڈیکل ویزے 19 اپریل سے ختم ہو جائیں گے۔ ان ویزوں کے علاوہ دیگر ویزوں پر بھی اپ کاروائی نہیں ہوگی۔ جو پاکستانی مقرر کردہ ویزا کے خاتمے کی تاریخ کے بعد انڈیا میں قیام کریں گے تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ جن 14 ویزوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید