اسلام آباد (فاروق اقدس) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کو خارج کردیا ہے یہ الزامات انسداد بدعنوانی کمیشن کی جانب سے دائرکئے گئے تھے۔ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد محمد یونس کی تمام مشکلات کو قانونی اور موثر طریقے سے ختم کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ان پر ٹیلی کام ورکرز پرافٹ فنڈ سے 25.22 کروڑ ٹکہ (بنگلہ دیشی کرنسی) جو دو ملین امریکی ڈالر کے مساوی ہے غلط استعمال کرنے اور فنڈز کو غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کے علاوہ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔