• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اشرف میرے رشتے دار ہیں: سجل ملک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پاکستان میں سوشل میڈیا کی معروف شخصیت، اینکر و ٹک ٹاکر سجل ملک نے اداکار عمران اشرف کے ساتھ تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

سجل ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اداکار عمران اشرف کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ اداکار عمران اشرف میرے رشتے دار ہیں، وہ میری والدہ کے کزن ہیں تو ظاہر ہے وہ میری والدہ کو جانتے ہیں لیکن میری ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ وہ صرف اہم خاندانی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ہمیں فخر ہے کہ عمران اشرف ہمارے رشتے دار ہیں اور میں نے ایک بار ان سے رابطہ کیا کیونکہ میں شوبز میں قدم رکھنا چاہتی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اداکار کو انسٹاگرام پر میسج کیا لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ رشتے داروں سے مدد لینا درست نہیں ہے۔

سجل ملک نے بتایا کہ عمران اشرف نے مجھ سے کہا کہ اُنہیں میرے حساب سے کوئی اچھا موقع نظر آئے گا تو وہ مجھے ریفر کرنے کی کوشش کریں گے لیکن بدقسمتی سے میرا وہ انسٹاگرام اکاؤنٹ بند ہوگیا پھر میں نے کام کے لیے متعدد دیگر ایجنسیوں کو بھی میسج کیے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں اداکارہ بننا چاہتی تھی لیکن اتفاقاََ اینکر بن گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید