• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ ٹو کرکٹ: جے ڈی ڈبلیو کی پہلی اننگز میں برتری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں جے ڈی ڈبلیو کے خلاف آرمی کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 118 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ راولپنڈی میں تین روزہ میچ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے پر جے ڈی ڈبلیو نے 5 وکٹوں پر 164 رنز بنا کر 46رنز کی برتری حاصل کرلی ۔ جے ڈی ڈبلیو نے ٹاس جیت کر آرمی کو بیٹنگ دی جو 118 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ماجد علی نے 33 رنز دے کر5 ، محمد جنید اور ہمایوں الطاف نے دو دو وکٹ لیے ۔ جے ڈی ڈبلیو کیلئے ہمایوں الطاف 70 اور ہارون ارشد 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فواد الحسن نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔

اسپورٹس سے مزید