• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والا ملزم پولیس فائرنگ سے زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد تھانہ سنگجانی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ملزم زخمی ہوگیا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے گرفتار کر کے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں سے موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقدی لے کر فرار ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو روکنے پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید