ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ نے کہا ہے کہ لائسنس داروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ذمہ داران یکم محرم الحرام سے قبل لائسنس داروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ یوسف گردیز میں محرم الحرام کی آمد کے موقع پر ملتان،جلالپور پیر والا ،شجاع آ باد،مخدوم رشید ،6 ٹرپئی سمیت دیگر علاقوں کے قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کے لائسنس داروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پرانجینئر سخاوت علی سیال، سید طالب حسین پرواز نے ایجنڈا پیش کیا اور لائسنس داروں کے مسائل کے حل کے حوالے سے 18 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ، اجلاس میں مخدوم سید ظہور حسین شمسی،مخدوم سید صدر الدین گیلانی سید علی قاسم گردیزی،سید رضا شاہ گردیزی ،مخدوم سید علی مہدی شمسی،مخدوم سید مشاہد عباس شمسی،سہیل حسنین بھٹہ،علامہ سید سلطان احمد شاہ،سید عون عباس شمسی،ملک شجر عباس کھوکھر،محمد آصف جھمٹ، شاہ زیب حسن ،سید حسن عباس رضوی،قاضی وقاص،آغا محمد علی رضوی،ثقلین حیدر، بلو ملنگ،راشد شریف بھٹی،محمد آصف سیال، سید تصدق حسین شاہ، ناصر حسین،محمد فہیم،سکندر حسین، سید اظہر حسین،عمران مشہدی، امتیاز حسین، حسنین رضا،احسن مہوٹہ،فضل عباس،رانا شہباز ودیگر نے شرکت کی۔