• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی اگلی قسط، سفارشات کے جائزے کیلئے آئی ایم ایف اجلاس 9 مئی کو ہوگا




بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہوگا۔

اس حوالے سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو قرض پروگرام کی اگلی قسط جاری کرنے کےلیے مشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے رقم کی پہلی قسط جاری کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں زیِر بحث آئے گی۔

ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے رقم کی منظوری ہوئی تو پاکستان کو تقریباً 70 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والے وفد نے ای ایف ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر فراہم کرنے کی سفارش کر رکھی ہے، پاکستان کا دورہ کرنے والے جائزہ مشن نے 25 مارچ کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے سفارشات کی منظوری کی صورت میں 12 مئی تک یہ رقم پاکستان کو مل جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید