• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ادویہ سازی میں چین سے ٹیکنالوجی منتقلی کی ضرورت پر زور

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال— فائل فوٹو
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال— فائل فوٹو

پاکستان میں ادویہ سازی کے شعبے میں چین سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن سے ملاقات ہوئی ہے، اس دوران چینی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کی طویل تاریخ اور مضبوط بنیاد ہے۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان میں ٹیلی میڈیسن کے فروغ کے لیے وسیع مواقع ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستانی ہیلتھ سیکٹر میں چینی سرمایہ کاروں کے لیے وسیع مواقع ہیں، پاکستان میں بیشتر دوا ساز کمپنیاں اپنا خام مال چین سے درآمد کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی دوا ساز کمپنیاں پاکستان میں پیداواری یونٹس قائم کریں۔

چینی ہیلتھ کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

قومی خبریں سے مزید