ایریزونا جھیل میں ریکارڈ توڑنے کی کوشش کے دوران اسپیڈ بوٹ کو حادثہ پیش آگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپیڈ بوٹ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کے دوران 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا میں کئی مرتبہ پلٹ گئی۔
اس حادثے کے دوران اسپیڈ بوٹ میں سوار 2 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔
حادثے کے دوران اسپیڈ بوٹ ہوا میں 30 فٹ اوپر تک اچھلی تھی۔ یہ حادثہ ہفتے کو سالانہ اسپیڈ بوٹ ریس کے دوران پیش آیا۔