فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گردوں کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فوجیوں اور افسران کے ساتھ عید الفطر گزارنے کے لیے کرم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نمازِ عید ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فوجیوں اور افسران کو عید کی مبارکباد پیش کی اور فوجیوں کی غیرمتزلزل لگن، بلند حوصلے اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آپریشن غضب للحق کے دوران کامیابیوں کو بھی سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے لیےاستعمال نہیں ہونی چاہیے۔