متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے عیدالفطر پر یو اے ای میں بسنے والے تمام افراد کو خصوصی ایس ایم ایس کے ذریعے مبارکباد دی۔
اماراتی صدر شیخ محمد بن زايد النہیان نے عیدالفطر پر عوام کو مبارکباد دی، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’عرب امارات ایک خاندان کی طرح متحد ہے‘‘
شیخ محمد بن زاید نے اپنے پیغام میں عرب امارات اور عوام کی سلامتی اور سکون کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی طاقت، استقامت اور عوام کی وفاداری و اتحاد کے ذریعے ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کی جانب پیش قدمی جاری رکھے گا۔