وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سروسز چیفس کو عید کی مبارک باد دی۔
وزیراعظم نے سرحدوں کی حفاظت کرنے والے فورسز کے سپاہیوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور سیاسی قائدین سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور قومی رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دی۔