• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی سڑکوں کو بین الاقومی طرز پر بنانے کا فیصلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کی سڑکوں کو بین الاقومی طرز پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں شہر کی مختلف سڑکوں کو ماڈل روڈ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں عبداللّٰہ ہارون روڈ کو پہلا ماڈل روڈ بنانے پر اتفاق ہوا، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ہاظم بنگوار کو ماڈل روڈز سے متعلق ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ہاظم بنگوار کے مطابق زینب مارکیٹ، صدر سے کلفٹن اور دو تلوار تک ماڈل سڑک بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم سے لے کر فٹ پاتھ تک سب کچھ ٹھیک کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید