تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کا کہنا ہے کہ بانی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کون حکومت میں ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں اس صورتحال میں کنفیوژن کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ہمارا سب کچھ تیار ہے، بھارت بےوقوفی کرتا ہے تو ہم اس کا جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں، بھارتی فوج کسی قسم کا مس ایڈونچر کرتی ہے تو ہم اس کا جواب دیں گے، پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ملک ہے، ہم عدم استحکام نہیں چاہتے۔
ان کا کہنا ہے کہ 2019ء میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت حملہ کرے تو جواب دینے کا سوچیں گے نہیں جواب دیں گے، ان کی یہی پوزیشن آج بھی ہے جو 2019ء میں تھی، بانی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کون حکومت میں ہے۔