• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فنکاروں کے بعد مودی سرکار نے سکھ گلوکارہ کے گانے پر بھی پابندی لگادی

اسکرین گریب بشکریہ یوٹیوب
اسکرین گریب بشکریہ یوٹیوب

پاکستان کے بغض میں مودی سرکار نے اپنے ہی ملک کی سکھ گلوکارہ زارا گِل کے پانچ سال قبل گائے گئے گانے پر پابندی عائد کر دی۔

یاد رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

سوشل میڈیا پر جگ ہنسائی ہونے اور حقائق سامنے آنے پر ہواس باختہ مودی سرکار نے پاکستان کے متعدد نامور فنکاروں پر بھارت میں پابندی لگانے کے بعد اب اپنے ہی گلوکاروں اور میڈیا پرسنیٹلیز پر پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

سکھ گلوکارہ کی جانب سے پاکستان کی محبت میں گایا گیا مذکورہ گانا بابا گرو ناننک اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر  تیار کیا گیا تھا جس پر اب مودی سرکار نے بین لگا دیا ہے۔

مودی نے سکھ گلوکارہ کے گانے پر پابندی لگا کر بھارت سے پاکستان کی محبت میں اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش کی مگر یہ گانا سوشل میڈیا پر پہلے سے بھی کئی گنا زیادہ مقبول ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر سکھ گلوکارہ کی جانب سے پاکستان کی محبت میں گائے گئے گانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

گانے کے بول کچھ یوں ہیں کہ ’اسیں مُردہ باد نئیں کہہ سکدے بُھل کے وی پاکستان نوں‘ جس کے معنی ہیں کہ ’ہم پاکستان کو بھول کر بھی مردہ باد نہیں کہہ سکتے‘۔ 

گلوکارہ نے اپنے اس گانے میں یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ جہاں گرو نانک نے زندگی بسر کی اُس خطے کو ہم کس طرح مردہ باد کہہ سکتے ہیں؟

زارا گِل کے اس گانے کی ویڈیو میں کرتاپور راہداری سمیت پاکستان کے دیگر خوبصورت مناظر کو بھی دکھایا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید