• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکولا کوگلن پھر سے فلسطین کی حمایت میں بول اٹھیں

نکولا کوگلن — فائل فوٹو
نکولا کوگلن — فائل فوٹو

ویب سیریز بریجرٹن کی آئرش اداکارہ نکولا کوگلن نے ایک مرتبہ پھر فلسطین کی حمایت کردی۔

اس سے قبل نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’بریجرٹن‘ میں اہم کردار ادا کرنے والی 38 سالہ نکولا نے فلسطینیوں کےلیے 20 لاکھ ڈالرز کے فنڈز جمع کیے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اب ایک ایوارڈ تقریب میں نکولا کوگلن نے ایک مرتبہ پھر فلسطین کےلیے حمایت کا اظہار کیا۔

نکولا کوگلن نے کہا کہ میرے والد آئرش آرمی میں تھے اور میرا خاندان 70 کی دہائی میں یروشلم اور شام میں رہتا تھا، اس لیے یہ وہ چیز ہے جو مجھ میں شامل ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم صحیح یا غلط کے بارے میں بات کر رہے ہیں، بچوں کے بستروں پر بمباری ہوئی، میں اسے دنیا میں کہیں بھی قبول نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی ملک کو ایسی صورتحال کا سامنا ہو تو میں اس کے بارے میں بات کروں گی، میرے لیے بےگناہ لوگوں کا قتل کبھی بھی صحیح نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور آئرلینڈ کے درمیان ہمیشہ سے ایک تعلق رہا ہے،  دونوں ممالک نے جدوجہد کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید