• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: آلو سے لدھا ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع پشین میں آلو سے لدھا ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق آلو سے لدھا ٹرک پنجاب سے کوئٹہ جارہا تھا کہ پشین کی تحصیل نانا صاحب کے علاقے کلی دلسور کے قریب الٹ گیا، حادثے میں متاثرہ ٹرک میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید