• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام


مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستان میں مزدور قومی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی پروفائل سے مستفید ہو رہا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے وزیراعظم شہباز شریف نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کےلیے اہم قانون سازی اور انتظامی اصلاحات کی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان محنت کشوں کےلیے محفوظ حالات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، ہماری محنت کش افرادی قوت قوم کی ترقی اور حالات سے نمٹنے کی استعداد کے پیچھے اصل محرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ پاکستان کے آئین میں درج ہے، یہ انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کے بنیادی کنونشنز کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں روزگار کے حصول کے ماحول کو محفوظ اور صحت مند جگہوں میں تبدیل کرنے کو یقینی بنارہے ہے، ایسے مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں، جہاں ہر مزدور کو باوقار اور محفوظ روزگار تک رسائی حاصل ہو۔

وزیراعظم  نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے، ایسے معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں جو مزدوروں کا احترام کرے۔

قومی خبریں سے مزید