• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام حملہ کرنے والوں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے: بھارتی وزیرِ خارجہ

بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر—فائل فوٹو
بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر—فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کا بیان آ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیرِ خارجہ سے پہلگام حملے پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ کرنے والوں، منصوبہ سازوں اور ان کے حمایتیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

امریکا نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیاء میں امن اور سلامتی برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے رابطے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی اور پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فونک رابطے میں پہلگام حملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید