پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ گُل کا کہنا ہے کہ یکطرفہ محبت کسی بھی رشتے میں ہو سکتی ہے اور خاموشی سے کسی سے محبت کرنے اور اس کا خیر خواہ بننے میں کوئی برائی نہیں ہے۔
عائشہ گُل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا اُنہیں زندگی میں کبھی یکطرفہ محبت ہوئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ یکطرفہ محبت ہوتی ہے اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے اور مجھے بھی ہوئی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں اُنہیں سوشل میڈیا پر فالو کرتی ہوں اور کبھی کبھی اُنہیں اسٹاک بھی کرتی ہوں لیکن میں نے اُنہیں کبھی بتایا نہیں کہ مجھے ان سے محبت ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں صرف یہ چاہتی ہے کہ وہ خوش رہیں، میں اُنہیں خوش دیکھ کر ہی خوش ہوں۔
عائشہ گُل نے انکشاف کیا کہ مجھے اپنی زندگی میں زیادہ تر اچھے لوگ ہی ملے ہیں تو میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ میرا دل ٹوٹا، میں زندگی میں ایک بڑے نقصان سے گزری ہوں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ میرے شوہر 2017ء میں ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے، ان کا انتقال میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا لیکن یقیناََ وہ میرے لیے اللّٰہ کا دیا ہوا تحفہ تھے اور اللّٰہ نے ہی اُنہیں واپس اپنے پاس بلا لیا۔