کراچی(اسٹاف رپورٹر) چوتھے خواتین بیس بال ایشیا کپ کوالیفائر میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کراچی تھائی لینڈ سے کراچی پہنچ گئی ۔ سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے محمد محسن خان، پرویز احمد شیخ، عائشہ ارم اور دیگر نے استقبال کیا ۔