احمد آباد (جنگ نیوز) آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ کے دوران انگلش امپائر ڈیرن گف سے الجھ پڑے۔ گل نے آؤٹ دیے جانے پر فیصلے پر اعتراض کیا جس سے میدان میں کشیدگی پیدا ہوئی۔ آئی سی سی نے گل کو امپائر کے فیصلے پر عوامی تنقید کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اُن پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا۔