• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم دورۂ بنگلہ دیش سے خوفزدہ، ایشیا کپ بھی خطرے میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی کر کٹ ٹیم پاک بھارت کشیدگی کے باعث اگست میں بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ ہوسکتا ہے، دوسری جانب بھارت کے ٹاپ میڈیا چینل اور پرنٹ میڈیا نے اس امکان کو بھی اچھالا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے بورڈ کو پاکستان سے کر کٹ مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے گی جس کی وجہ سے سری لنکا، یا متحدہ عرب امارات میں شیڈول ایشیا کپ بھی التواء کا شکار ہوسکتا ہے۔ یہ ایونٹ اگلے سال فروری مارچ 2026 کے ورلڈ ٹی 20 کپ کی تیاری کا حصہ ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بی سی سی آئی کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کیلئے گرین سگنل نہیں دیا جا سکتا ہے۔ ادھر میڈیا نے کہا ہے کہ ایک سابق بنگلہ دیشی ریٹائرڈ میجر جنرل اے ایل ایم فضل الرحمان کے کچھ اشتعال انگیز تبصروں کے بعد بھارتی ٹیم بنگلہ دیش میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرے گی۔