کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے لئے درخواستیں اتوار تک جمع کراسکتے ہیں۔نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن نئے وائٹ بال کوچ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی درخواست دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔جبکہ ڈائر یکٹر قومی اکیڈمی کے لئے عاقب جاوید مضبوط امیدوار ہیں۔