• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کا فروغ پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہے، شافع حسین

چوہدری شافع حسین--فائل فوٹو
چوہدری شافع حسین--فائل فوٹو

وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت اور سازگار ماحول موجود ہے۔

صوبائی وزیر شافع حسین سے جاپان کے سرمایہ کار گروپ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی گئی۔

جاپانی سرمایہ کار گروپ نے پنجاب میں پہلے مرحلے میں لیتھیئم بیٹریز کا اسمبلنگ پلانٹ اور دوسرے مرحلے میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر شافع حسین نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز سیکٹر کا فروغ پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اسپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔

چوہدری شافع حسین نے جاپانی وفد کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کو سرمایہ کاری کے لیے ترجیح دے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید