• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء نفرت آمیز و اشتعال انگیز مواد پر نظر رکھیں: شافع حسین

چوہدری شافع حسین--فائل فوٹو
چوہدری شافع حسین--فائل فوٹو

چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ علماء بورڈ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے نفرت آمیز اور اشتعال انگیز مواد پر بھی نظر رکھے۔

وزیرِ اوقاف پنجاب شافع حسین کی زیرِ صدارت متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا اجلاس ہوا۔

چیئرمین متحدہ علماء بورڈ راغب نعیمی نے بورڈ کی ورکنگ اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ قیامِ امن کے فروغ میں متحدہ علماء بورڈ کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خاتمے کے لیے فورس بنا رہے ہیں، اوقاف کی زمینوں پر اسپتال بنائیں گے، ہمسایہ ممالک معاشی طور پر ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔

چوہدری شافع نے یہ بھی کہا کہ اتحاد کے فقدان کے باعث کشمیر اور  فلسطین کے لوگ مظالم برداشت کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید